نائجیریا کی فیور اوگیچی انی نے 18 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کر دی۔
فیور اوگیچی نے 70 دن تک مسلسل اونچی آواز میں گنتی کی، روزانہ تقریباً 14 گھنٹے تک۔اس دوران انہوں نے 1 سے 1,070,000 تک گنتی مکمل کی۔ پچھلا ریکارڈ 1,000,000 تک گنتی کا تھا جو تقریباً 18 سال تک قائم رہا۔ فیور نے پچھلی بار سے 70 ہزار زیادہ نمبر گن کر نیا ریکارڈ بنایا۔یہ چیلنج اکتوبر 2025 میں شروع ہوا اور دسمبر تک جاری رہا۔ فیور نے اپنی گنتی کا عمل یوٹیوب لائیو اسٹریم پر نشر کیا تاکہ ریکارڈ کی تصدیق ہو سکے۔