ساہیوال کاشہید سپوت فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال کے نواحی گا ئوں 93/6-Rکا رہائشی پاک فوج کا جوان محمد عثمان وطن کا دفاع کرتے ہوئے وزیرستان میں خارجیوں سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا تھا جس کی نماز جنازہ فرید ٹا ئون قبرستان میں ادا کی گئی اور پورے فوجی اعزاز کے ساتھ فرید ٹا ئون قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔اس موقع پر شہید کو سلامی دی گئی اور آرمی چیف کی طرف سے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔شہید کو سلامی کے وقت شہریوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ نماز جنازہ میں فوجی افسروں واہلکاروں، سماجی ?سیاسی ،مذہبی اورصحافتی حلقوں کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شہید محمدعثمان کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی۔شہید کے ورثاء  میں بیوہ ، والدین اور تین بھائی شامل ہیں۔