کمپنیاں بائیک سروسز کو ہر سواری کیلئے اضافی ہیلمٹ فراہم کریں :سی ٹی او نے ہدایت کردی
لاہور (کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک پولیس آفیسر لاہور اطہر وحید نے لاہور میں بائیک رائیڈ سروسز کیلئے ڈبل سواری پر ہیلمٹ لازم قرار دیدیا۔ اس حوالے سے انہوں نے رائیڈ ہیلنگ کمپنیوں کو مسافروں کیلئے اضافی ہیلمٹ رکھنے کا حکم دیدیا۔ سی ٹی اواطہر وحید نے کہا کہ ہیلمٹ کے بغیر ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے ، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی ،رائیڈ ہیلنگ کمپنیاں بائیک سروسز کو ہر سواری کیلئے اضافی ہیلمٹ فراہم کریں،لاہور میں بائیک رائیڈ سروسز کیلئے ڈبل سواری پر دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازم قرار دیا گیا ہے۔