ہر قسم کے جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنے اور احتجاج پر مکمل پابندی عائد ‘لائوڈ سپیکر بھی استعمال نہیں ہوگا
راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آئندہ15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ ہر قسم کے جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنے اور احتجاج پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی، 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔اسلحہ کی نمائش اور اشتعال انگیز، نفرت انگیز تقاریر کو بھی ممنوع قراردے دیا گیا، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور لاڈ سپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔پولیس کو پابندیوں کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا حکم دے دیا گیا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی