بیجنگ (یواین پی) اطلاعات کے مطابق امریکہ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ چین سمیت 16 تجارتی شراکت داروں کے خلاف تجارتی تحقیقات شروع کریگا۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین امریکہ اقتصادی و تجارتی معاملات کے حوالے سے چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔ چین یکطرفہ ٹیرف اقدامات کی تمام شکلوں کی مخالفت کرتا ہے۔ ٹیرف وار اور تجارتی جنگ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے