ایپسٹین کیس کی فائلیں ایف بی آئی کے سرور سے ہیک

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے نیویارک فیلڈ آفس میں موجود بدنامِ زمانہ مالیاتی شخصیت جیفری ایپسٹین سے متعلق تحقیقاتی فائلیں 2023 میں ایک غیر ملکی ہیکر کی جانب سے ہیک کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے   کی رپورٹ کے مطابق اس معاملے سے واقف ذرائع اور امریکی محکمہ انصاف کی حالیہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ ہیکر نے ایف بی آئی کے نیویارک فیلڈ آفس کے سرور تک رسائی حاصل کر لی تھی