لاہور(کرائم رپورٹر) 20 پولیس شہدا کی فیملیز کو اپارٹمنٹ کی فائلیں تقسیم کرنے کیلئیسنٹرل پولیس آفس میں تقریب ہوئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا پولیس شہدا کی فیملیز کو لاہور اور اسلام آباد میں رہائشی اپارٹمنٹ دئیے جائیں گے۔ 2017 سے قبل کے 9 شہدا کے اہلخانہ میں گھروں کی تعمیر کیلئے مزید 45 لاکھ روپے کے چیک بھی تقسیم کئے گئے۔