نیتن یاہو اسرائیلیوں کیلئے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں: ترک صدر

جنگ کو روکنا چاہیے اس سے قبل  یہ مزید بڑھے اور پورے خطے کو آگ کی لپیٹ میں لے لے
انقرہ(آئی این پی )ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کیلئے  سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں، اسرائیلی شہری اپنی راتیں پناہ گاہوں میں گزارتے ہیں۔ترک صدر کا کہنا ہے کہ جنگ کو روکنا چاہیے اس سے قبل کہ یہ مزید بڑھے اور پورے خطے کو آگ کی لپیٹ میں لے، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔