اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس کے مزیدگواہوں کو17مارچ کوطلب کرلیا،جمعرات کوایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی۔سرکاری وکیل راجہ نوید حسین کیانی عدالت میں پیش ہوئے اور وکلاء صفائی کی جانب سے 3 گواہان پر جرح مکمل کرلی گئی،عدالت نے اگلی سماعت میں مزید گواہان کو طلب کرلیا۔