اسلام آباد(آئی این پی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے دوبارہ 23جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔قاتل عمر حیات کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پراسیکوشن کی جانب سے عدنان علی، راجا نوید حسین اور مظہر بشیر پیش ہوئے۔