کراچی (آئی این پی )کر اچی کے علاقے مہران ٹائون میں ایک دکان سے برآمد ہونے والے شیطان نما مجسمے نے علاقے میں خوف اور سنسنی پھیلا دی تھی، تاہم پولیس کی فوری کارروائی اور تحقیقات کے بعد اس مجسمے کی حقیقت کا پتہ لگا لیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر شیطان کی شکل کے ایک بڑے مجسمے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کورنگی صنعتی ایریا کی پولیس نے فوری ایکشن لیا۔پولیس نے دکان پر چھاپہ مار کر تھرمو پول سے بنے اس مجسمے کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔کارروائی کے وقت دکاندار وہاں موجود نہیں تھا، تاہم بعد ازاں پولیس نے مجسمہ بنانے والے کاریگر کو تلاش کر لیا۔عمران نامی مجسمہ ساز نے پولیس کو اپنا وضاحتی بیان ریکارڈ کروایا ، جس میں بتایا یہ مجسمہ ایک مذہبی اسکالر نے بنوایا تھا اور یہ احتجاجی جلوس میں نذرِ آتش کرنا تھا