بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور( آئی این پی )خیبر پختونخوا میں بروقت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے  درخواست پشاور ہائیکورٹ میں  دائر کی گئی۔درخواست لوکل کونسل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں الیکشن کمیشن، صوبائی حکومت اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی مدت رواں ماہ مارچ میں مکمل ہو جائے گی اور قانون کے مطابق حکومت 120 دن کے اندر نئے بلدیاتی انتخابات کروانے کی پابند ہے۔