بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کی درخواست دائر، فریقین کو نوٹس

لاہور(آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں اوران سے جواب طلب کیاہے جبکہ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرکے 19 دسمبر کو سماعت کے لیے مقررکیاجائے۔جسٹس سلطان تنویر سلطان احمد نے ضیاء الدین انصاری کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے اس  نوعیت کی دیگر درخواستوں کو یکجا کرنے ہدایت کردی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2017  میں ترمیم کر دی گئی ہے جس کے بعد بلدیاتی الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر کرائے جا رہے ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ حکومت کے اس ایکٹ سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا، پنجاب میں  بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرنے کے بعد درخواست پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی