پشاور (آئی این پی )امریکی محکمہ خارجہ نے پشاور میں امریکی قونصل خانے کی مستقل بندش کا فیصلہ کیا ہے ۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی قونصل خانہ پشاور افغانستان کی سرحد کے قریب امریکہ کا اہم سفارتی مرکز تھا۔یہ قونصل خانہ 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے سے پہلے,دوران اور بعد میں آپریشنز اور لاجسٹکس کے لیے استعمال ہوتا رہا۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ خارجہ نے اس ہفتے امریکی کانگریس کو اس فیصلے کے بارے میں آگاہ کیاتھا، پشاور میں قونصل خانے کو بند کرنے سے سالانہ تقریبا 7.5 ملین ڈالر کی بچت ہوگی