پولیس ملازمین کے علاج ومعالجہ کے لیے فنڈز جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس اپنی فورس اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین بیماریوں کے شکار ملازمین اور ان کے ا ہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 30 لاکھ روپے جاری کر دیئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سب انسپکٹر خادم علی کو سرجری کیلئے 5 لاکھ روپے فنڈز جاری کئے۔سب انسپکٹر عرفان منور، کانسٹیبل قمر الیاس کو علاج معالجے کیلئے 3 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس دئیے گئے،کانسٹیبلز حمزہ خان اور سانول شہزاد کو علاج معالجے کیلئے 3 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس دئیے گئے،کانسٹیبل محمد سمیع اللہ کو میجر سرجری کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے، انسپکٹر شمشیر خان، کانسٹیبلز اکرام اشرف اور محمد یٰسین، اے ایس آئی اصغر علی، ہیڈ کانسٹیبل محمد انس، کانسٹیبلز اسد عباس اور شبیر الرحمن کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے،جونیئر کلرک غلام محی الدین، ہیڈ کانسٹیبل کسور طاہر، کانسٹیبل ناصر علی، کانسٹیبل ماٹھیلا خان کو اپنے اور اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 2 لاکھ 30 ہزار روپے فنڈز جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجرا ء کی منظوری دی۔