پولیس ملازمین و اہلخانہکے علاج کے لیے فنڈز جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 28 لاکھ 90 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مرحوم ریٹائرڈ کانسٹیبل ابرار حسین کی بیوہ کے جگر اور کانسٹیبل خلیل حسین کو سکن کینسر کے علاج معالجے کیلئے فی کس 5 لاکھ روپے دئیے گئے۔ریٹائرڈ انسپکٹر شمس الدین کو جگر کے علاج معالجے کیلئے 4 لاکھ، کانسٹیبل عبدالقدیر اور ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد بوٹا کو علاج معالجے کی مد میں اڑھائی لاکھ روپے فی کس،ہیڈ کانسٹیبل ظہیر عباس، کانسٹیبلز محمد حنان، ندیم عارف، بیلدار حق نواز،ریٹائرڈ سینئر کلرک اللہ دتہ، ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد نواز اور کانسٹیبل عدنان احمدکو علاج معالجے کی مد میں 1 لاکھ روپے فی کس جاری کیے گئے۔اے ایس آئی ارشد عزیز، کانسٹیبل ندیم اشرف اور ڈرائیور کانسٹیبل محمد عاشق کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 2 لاکھ 15 ہزار روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ اے ایس آئی شاہد حسین اور جونیئر کلرک محمد اصغر کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 75 ہزار روپے دئیے گئے۔