بنگلہ دیش فوج نے بھارتی میڈیا کے بغاوت کے جھوٹے پروپیگنڈے کی تردید کر دی

بنگلہ دیش فوج نے بھارتی میڈیا کے بغاوت کے جھوٹے پروپیگنڈے کی تردید کر دی

بنگلہ دیش کی فوج نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائے گئے بغاوت کے جھوٹے پروپیگنڈے کی سختی سے تردید کی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بنگلہ دیش کی فوج میں بغاوت کے آثار ہیں اور فوجی افسر جنرل فیض الرحمان کو بغاوت کے الزام میں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔بنگلہ دیش فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا میں آئی یہ خبریں سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ خبریں بنگلہ دیش اور اس کی مسلح افواج کے استحکام اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کی منظم سازش کا حصہ ہو سکتی ہیں۔بنگلہ دیشی فوج کے ترجمان نے واضح کیا کہ فوج مضبوط اور متحد ہے اور اپنے آئینی فرائض کی ادائیگی کے لیے پابند ہے۔ چین آف کمانڈ مستحکم ہے اور فوج اپنے سینئر افسران، آئین اور عوام کے ساتھ وفاداری میں مکمل طور پر قائم ہے۔ ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ فوج کے اندر کوئی ٹوٹ پھوٹ یا غداری نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ رپورٹ پیش کی گئی تھی کہ بنگلہ دیشی فوج میں بغاوت کے آثار پائے جا رہے ہیں اور جنرل فیض الرحمان کو مبینہ طور پر اس بغاوت میں ملوث ہونے کی وجہ سے نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ جنرل فیض الرحمان بنگلہ دیش کی فوج میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے عہدے پر فائز ہیں۔یہ تردید بنگلہ دیشی فوج کی جانب سے بھارتی میڈیا کے الزامات کے خلاف ایک واضح پیغام ہے کہ ایسی افواہیں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں اور ان کا مقصد بنگلہ دیش کی فوج اور حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہو سکتا ہے۔