یوکرین تنازع پر فیصلے واشنگٹن یا کیف سے نہیں ماسکو سے آئیں گے: روس

 کسی بھی معاملے پر روسی فیڈریشن کی پوزیشن روسی فیڈریشن کے اندر ہی طے ہوتی ہے،وزارت خارجہ
کیف (آئی این پی ) روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین تنازع پر ماسکو اپنے فیصلے خود لے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بات یوکرین سے 30 روزہ جنگ بندی اور امن کی بحالی سے متعلق زیر گردش خبروں پر سامنے آئی ے ۔اس حوالے سے ترجمان روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے روس یوکرین تنازع کے معاملے میں اپنے فیصلے خود لے گا، یوکرین پر اہم خبریں امریکا یا یوکرین سے نہیں ماسکو سے آئیں گی۔روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے روسی فیڈریشن کی پوزیشن فیڈریشن سے باہر طے نہیں ہوتی، کچھ فریقین، معاہدوں اور کوششوں کے سبب روسی فیڈریشن کی پوزیشن باہر طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کسی بھی معاملے پر روسی فیڈریشن کی پوزیشن روسی فیڈریشن کے اندر ہی طے ہوتی ہے۔