ملک آئین کے مطابق نہ چلے تو یہ سنگین جرم ہے: شبلی فراز

سینیٹ کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین یا صدر کے الیکشن غیر آئینی ہیں،معاملہ سپریم کورٹ لے کر جا رہے ہیں
 اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کسی ملک کا آئین کے مطابق نہ چلنا سنگین جرم ہے، جو بھی چیزیں ہو رہی ہیں وہ آئین کے خلاف ہیں۔ بدھ کو جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ میں نے سینیٹ میں اپنی تقریر میں آئینی نکات اٹھائے ہیں۔ سینیٹ کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین یا صدر کے جو الیکشن ہوئے یہ ایک لحاظ سے غیر آئینی ہیں۔ جن شقوں کا حوالہ دیا گیا ہے یہ واضح ہے کہ ان شقوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔  پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ یہ جو آئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے اس معاملے کو ہم سپریم کورٹ لے کے جا رہے ہیں۔ جب کسی طریقہ کار کے بغیر آئین میں تبدیلیاں کر دی جائیں تو آئین محض کاغذ کا ٹکڑا بن کے رہ جاتا ہے۔