نیویارک (آئی این پی) نیویارک کے لاگارڈیا ایئرپورٹ پر ایئر کینیڈا ایکسپریس کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران فائر ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے، حادثے میں سیٹ سمیت تقریبا 330 فٹ دور جا گرنے والی ایک فضائی میزبان معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر کینیڈا ایکسپریس کی سی آر جے-900 پرواز مونٹریال سے نیویارک آرہی تھی، اس فلائٹ میں 72 مسافر اور عملے کے 4 افراد سوار تھے۔ حادثہ اتوار کی رات اس وقت پیش آیا جب طیارہ رن وے پر اتر رہا تھا اور ایک فائر ٹرک کو دوسرے طیارے کی ہنگامی جانچ کے لیے رن وے عبور کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔رپورٹس کے مطابق چیف فضائی میزبان سولانژ ٹریمبلے حادثے کے دوران اپنی جمپ سیٹ پر موجود تھیں جو زور دار ٹکر کے باعث طیارے سے باہر جا گریں، ان کی بیٹی سارہ لیپین نے کینیڈین میڈیا کو بتایا ہے کہ اِن کی والدہ کی ایک ٹانگ میں متعدد فریکچر آئے ہیں اور اِنہیں سرجری کی ضرورت ہوگی