مریم نواز کے حکم پر ڈبل ڈیکر بسوں کے کرائے میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس

لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے حکم پر ڈبل ڈیکر بسوں کے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی سائٹ سی ان لاہور بس سروس کے کرائے میں 200سے500روپے تک اضافہ کیا گیا تھا، کارپوریٹ سیکٹر،تعلیمی اداروں، تجارتی سرگرمیوں کے لیے کرایوں میں پانچ ہزار سے 20ہزار تک اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے لاہور کی سیاحت کیلیے 3روٹ پر چلنے والی بسوں کے کرائے میں اضافے پر اظہار ناپسندیدگی کرتے ہوئے متعلقہ ٹی ڈی سی پی حکام کو کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کی۔وزیراعلی  کی ہدایت پر ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بس کے پرانے کرائے بحال کردیے گئے ہیں