ایف سی کے جوانوں نے ہمارا بہت خیال رکھا‘ہماری بہت خدمت کی ہے‘ روزہ بھی کھلوایا :مسافر

سبی (آن لائن)جعفر ایکسپریس کے بازیاب مسافروں کا پاک فوج اور ایف سی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی کے جوانوں نے ہمارا بہت خیال رکھا‘ہماری بہت خدمت کی ہے‘ روزہ بھی کھلوایا ‘مشک میں ہمیں کھانا بھی دیا گیا اور یہاں بھی ہماری بڑی خدمت کی گئی ہے۔ایک بازیاب مسافر نے کہا کہ پنیر ریلوے سٹیشن سے ہم مال گاڑی کے ذریعے مشک آئے ہیں، ایف سی کے جوانوں نے ہماری بہت خدمت کی ہے ہمارا روزہ بھی کھلوایا ہے،مشک میں ہمیں کھانا بھی دیا گیا اور یہاں بھی ہماری بڑی خدمت کی گئی ہے۔ بازیاب مسافرنے کہا کہ جعفر ایکسپریس سانحہ کے بعد ہمیں پاک آرمی اور ایف سی نے یہاں سبی پہنچایا گیا ہے جہاں سے ہمیں پنجاب روانہ کیا جائے گا۔