شہزادی ڈیانا کے ملبوسات کی سب سے بڑی نیلامی

لاہور(نیٹ نیوز)شہزادی ڈیانا کے دنیا بھر میں موجود مداحوں کیلیے ایک سنہری موقع سامنے آیا ہے، جہاں شہزادی ڈیانا کے ملبوسات، ذاتی اشیاء￿  اور نایاب یادگاروں کی سب سے بڑی نیلامی کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ نیلامی Princess Diana’s Style & A Royal Collection کے عنوان سے کی جا رہی ہے، جس کا انعقاد معروف نیلام گھر جولیئنز آکشنز کر رہا ہے۔نیلامی میں شہزادی ڈیانا کی استعمال شدہ 100 سے زائد اشیاء￿  پیش کی جا رہی ہیں جس میں لباس، جوتے، ہیٹ، بیگز اور ہاتھ سے لکھے گئے خطوط شامل ہیں۔ نیلامی کا انعقاد رواں ماہ کے اختتام پر دی پینیسولا، بیورلی ہلز میں کیا جائے گا جبکہ آن لائن بولی کا سلسلہ پہلے ہی شروع ہوچکا ہے۔سب سے زیادہ متوقع قیمت رکھنے والے 2 ملبوسات میں سے ایک بیل ویل ساسون کا تیار کردہ رنگ برنگا پھولوں والا لباس، جسے ڈیانا نے 1988ء￿  سے 1992ء￿  کے درمیان کئی بار زیب تن کیا، بشمول اسپین کے دورے پر بھی پہنا، اس کی متوقع قیمت 2 سے 3 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔دوسرا کیتھرین واکر کا تیار کردہ کریم سلک ایوننگ گاؤن، جو انہوں نے 1986ء￿  کے خلیجی دورے میں پہنا تھا اس کی متوقع قیمت بھی 2 سے 3 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔یہی نہیں نیلامی میں وہ ہینڈ بیگ بھی شامل ہے جو انہیں فرانس کی خاتونِ اول نے تحفے میں دیا تھا اور نیلامی میں رکھے گئے سامان میں پیچ رنگ کی ٹوپی بھی شامل ہے جو انہوں نے 1981ء￿  میں ہنی مون روانگی کے وقت پہنی تھی۔نیلامی میں صرف شاہی تقریبات کے لباس ہی نہیں بلکہ ڈیانا کی روزمرہ کی استعمال شدہ اشیاء￿  بھی شامل ہیں۔شہزادی ڈیانا کا فیشن اسٹائل ہمیشہ عالمی توجہ کا مرکز رہا ہے، انہوں نے 1997ء￿  میں اپنی زندگی میں 80 ملبوسات کی نیلامی کے ذریعے کینسر اور ایڈز کے فنڈز کے لیے 3.2 ملین ڈالر اکٹھے کیے تھے۔