لاہور، نارووال، راجن پور ،لیہ کے21 ہزارطلبہ 13 جنوری کو مستفیدہونگے سکولوں کا انتخاب پہلے ہی ہو چکا:سی ای او
لاہور(کرائم رپورٹر)سرکاری سکولوں میں بچوں کو سخت سردی سے بچانے کیلئے گرم ملبوسات تقسیم کرنے کا فیصلہ ،لاہور، نارووال، راجن پور اور لیہ میں سکولوں کے 21 ہزار طلبہ کوموسم سرما کے ملبوسات تقسیم کیے جائینگے۔منصوبہ محکمہ بیت المال و سماجی بہبود کے تعاون سے شروع کیا جارہا ہے۔لاہور کے سکولوں میں 8ہزار بچوں کو گرم ملبوسات دیئے جائینگے۔تمام سکولوں میں طلبہ موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہونے پر 13 جنوری کو سویٹر، کوٹ، جوتے اور یونیفارم حاصل کرینگے۔سی ای او ایجوکیشن نذیرحسین کا کہنا ہے کہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے، پروگرام کیلئے سکولوں کا انتخاب پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے۔