لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس بجلی چوروں کے خلاف سرگرم،یکم جون سے ابتک کارروائیوں میں 210بجلی چور گرفتار،398مقدمات درج کئے گئیرواں سال کارروائیوں میں 15011ملزمان گرفتار،11867مقدمات درج کئے گئے،اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں بجلی چوری کے1921ملزمان گرفتار ہوئے،صدرمیں 2965، کینٹ میں 5011، ماڈ ل ٹاؤن میں 2680بجلی چور گرفتار کئے گئیترجمان پولیس کے مطابق سٹی میں 1672اور سول لائنز میں 762ملزمان گرفتار کئے گئیسی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ بجلی چوری سے ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔