بند روڈ : رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

لاہور (کرائم رپورٹر) بند روڈ تاج کمپنی کے علاقے میں خیبر ہوٹل کے قریب واقع ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی فائر فائٹنگ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیاریسکیو حکام کے مطابق آگ عمارت کی چوتھی منزل پر واقع ایک گھر کے کمرے میں پڑے سامان میں لگی۔ فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو پھیلنے سے روک لیاریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی شخص کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔