2افراد قتل ،فائرنگ کرنیوالا ایلیٹ اہلکار نکلا

ملزم اعجازنے بھائی کیساتھ ملکرمخالفین پرسرکاری اسلحہ سے فائرنگ کی 
لاہور(کرائم رپورٹر)ہڈیارہ میں زمین کیتنازع پر2افرادکے قتل کاواقعہ، فائرنگ کرنیوالاملزم ایلیٹ فورس کاکانسٹیبل نکلا،تفتیش میں انکشاف ہوا ذرائع کے مطابق پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم اعجازنیاپنیبھائی کیساتھ ملکرمخالفین پرفائرنگ کی مقتولین اور ملزمان کے درمیان زمین کی تقسیم کا تنازع چل رہا تھا،گولیوں کی زد میں آنے سے2افرادجاں بحق دو زخمی ہوئیفائرنگ کیبعد دونوں ملزمان فرارہوگئے، تلاش جاری ہیملزم اعجازمجید ایلیٹ فورس میں حاضرسروس کانسٹیبل ہے،اعجاز مجید نے سرکاری اسلحہ کا استعمال کرتیہوئے فائرنگ کی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا