ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، 100 سے زائد ڈرونز داغ دیے گئے

ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، 100 سے زائد ڈرونز داغ دیے گئے

ویب ڈیسک: ایران نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر 100 سے زائد ڈرونز سے حملہ کر دیا۔

عالمی خبر ایجنسیوں کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے چند گھنٹوں میں 100 سے زائد ڈرونز داغے، اور اگلے چند گھنٹوں کو "مشکل ترین" قرار دیا ہے۔یہ جوابی حملہ اس وقت کیا گیا جب اسرائیل نے ایران میں مختلف مقامات پر فضائی حملے کیے تھے جن کے نتیجے میں ایران کے دو معروف نیوکلیئر سائنسدان اور پاسداران انقلاب کے سربراہ کمانڈر حسین سلامی کی شہادت کی اطلاعات سامنے آئیں۔

بی بی سی کے مطابق ایرانی سرکاری ٹی وی نے جن دو سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے، ان میں:

فریدون عباسی، ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سابق سربراہ
محمد مہدی تہرانچی، اسلامک آزاد یونیورسٹی کے موجودہ صدر
شامل ہیں۔
یاد رہے کہ فریدون عباسی پر 2010 میں تہران میں قاتلانہ حملہ بھی ہو چکا تھا۔ایرانی عوام میں شدید غم و غصے کی لہر پائی جا رہی ہے، جبکہ حکومت نے اسرائیل کو سنگین نتائج کی دھمکی دے رکھی ہے۔صورتحال بدستور سنگین ہے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں غیرمعمولی اضافہ ہو چکا ہے۔