امریکا ، چین تجارتی جنگ: عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہو گیا

 لندن (آئی این پی )مریکا اور چین کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر تجارتی جنگ کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تین فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔امریکی خام تیل کی قیمت دو ڈالر بڑھ کر 64.45 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت بھی دو ڈالر اضافے کیساتھ 67.85 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔پٹرول اور ڈیزل پر لیوی مزید 10روپے بڑھا کر 70 روپے کر دی گئی۔