عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے بڑھ گئی

آبنائے ہرمز کی بندش سے تیل کی سپلائی معطل، عالمی منڈی میں بھونچال
دبئی (آئی این پی) ایران اسرائیل امریکہ جنگ اور مشرقِ وسطی میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب دنیا میں تیل اور گیس کی ترسیل کے سب سے اہم راستوں میں سے ایک آبنائے ہرمز امریکی اور اسرائیلی جنگ کے باعث ایران کے ساتھ سے بند ہے۔امریکی خام تیل کی قیمت میں 1988 کے بعد سب سے بڑا اضافہ ہوگیا۔ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 30 فیصد اضافے کے ساتھ 118 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ برطانوی خام تیل 28 فیصد اضافے کے ساتھ 119 ڈالر فی بیرل پر پہنچنے کے بعد نیچے آئی۔ خام تیل اس وقت 110 ڈالر کے آس پاس ٹریڈ ہورہا ہے۔تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ایشین اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ہے۔ جنوبی کورئین اسٹاک مارکیٹ 4 دن میں دوسری بار کریش کرگئی۔ 8 فیصد گراٹ کے بعد کاروبار روکنا پڑا۔ جاپانی اسٹاک مارکیٹ بھی شدید دبا کا شکار رہی۔ انڈیکس میں 6 فیصد سے زیادہ کمی آئی۔