پاکستان کی حمایت ترکی، چین اور آذربائیجان سمیت کئی ممالک نے کی: کانگریس رہنما
نئی دہلی (آئی این پی)آپریشن سندور میں بھارت کی ناکامی اوراپوزیشن رہنماں کے اہم سوالات نے مودی سرکار کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے اور آپریشن سندور میں مودی کی ناکام حکمت عملی پر بھارتی اپوزیشن رہنماں نے شدید تنقید کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسی حوالے سے کانگریس رہنما پون کھیرہ نے پریس کانفرنس میں مودی پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔کانگریس رہنما پون کھیرہ کا کہنا تھا کہ سارے عوام مودی سے آپریشن سندور کی ناکامی پر سوال کررہے ہیں، مگر کوئی جواب نہیں۔ جو بھی سوال کرتا ہے، اسے پاکستان کا حامی قرار دے دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور میں مودی سرکار تنہا ہو چکی ہے۔ پاکستان کی حمایت میں ترکی، چین اور آذربائیجان سب کا ساتھ ہے۔ مودی سرکار کے آپریشن سندور کے بعد بہادری کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔