اگلے سال کینسر کا شکار بچوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی وفاقی وزیر صحت

پاکستان بچوں کے کینسر کی مفت ادویات کے عالمی پروگرام کا حصہ بن گیا‘باعث فخر ہے اس پروگرام کیلئے منتخب کیا گیا
 پاکستان میں ہر سال 8ہزارسے زائد بچوں میں کینسر کی تشخیص ہوتی ہے، بہت سے ادویات نہ ملنے سے انتقال کر جاتے ہیں

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان کو گلوبل پلیٹ فارم فار ایکسیس ٹو چائلڈ ہڈ کینسر میڈیسنز  کے 2025 کے پروگرام میں شامل کرلیا گیا ہے، جس کے تحت ملک میں اگلے سال بچوں کے کینسر کی مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر مصطفی کمال نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور سینٹ جوڈ چلڈرنز ریسرچ اسپتال کے وفد سے ملاقات میں اس انتخاب کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کیلئے باعث فخر ہے کہ اسے اس اہم عالمی پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا۔وزیر صحت نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال 8,000 سے زائد بچوں میں کینسر کی تشخیص ہوتی ہے، جن میں سے بہت سے ادویات کی عدم دستیابی کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کینسر کے شکار بچوں کو بروقت اور موثر علاج کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے۔ڈاکٹر مصطفی کمال نے کہا  کے ذریعے پاکستان عالمی وسائل سے فائدہ اٹھا کر مقامی چیلنجز پر قابو پاسکے گا۔