احمد آباد کا سانحہ ناقابلِ بیان صدمہ ہے: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی

احمد آباد(آئی این پی) ایئر انڈیا کے افسوسناک فضائی حادثے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا: "احمد آباد میں پیش آنے والا سانحہ ہمیں ہلا کر رکھ گیا ہے۔ یہ دکھ الفاظ سے باہر ہے۔ اس مشکل گھڑی میں میری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔