کاہنہ میں تعطیل کے روز بھی گرینڈ زیرو ویسٹ صفائی آپریشن

لاہور (خصوصی رپورٹ) ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی سی ای او مبین احمد کی زیرِ نگرانی کاہنہ میں تعطیل کے روز بھی گرینڈ زیرو ویسٹ صفائی آپریشن جاری رکھا گیا۔ آپریشن کا مقصد اوپن پلاٹس، خالی جگہوں اور عوامی مقامات سے کوڑا کرکٹ اور ملبہ بروقت اٹھا کر علاقے کو صاف، ستھرا اور ماحول دوست بنانا تھا۔اس سلسلے میں ٹا ئون منیجر جواد احمد نے فیلڈ میں موجود رہ کر آپریشن کی براہِ راست نگرانی کی، جبکہ زونل آفیسر رانا قیصر اورزونل آفیسر شہزاد بھٹی نے زون 48 کی صفائی ٹیموں کے ہمراہ مختلف مقامات پر آپریشن کی قیادت کی۔