کاہنہ تھانے کے باہر ویسٹ مٹیریل میں آگ بھڑک اٹھی

 تھانے کے ریکارڈ یا عمارت کو نقصان نہیں ہوا،واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا
لاہور (کرائم رپورٹر )کاہنہ تھانے کے باہر ویسٹ مٹیریل میں آگ، ریکارڈ محفوظ ، کاہنہ تھانے کی بیرونی دیوار کے قریب ویسٹ مٹیریل میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم پولیس کے مطابق تھانے کے ریکارڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بروقت کارروائی کے ذریعے آگ پر قابو پالیا گیا۔"آگ تھانے کی بیرونی دیوار کے ساتھ پڑے ویسٹ مٹیریل میں لگی، تھانے کے ریکارڈ یا عمارت کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن نے واقعے کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا،پولیس سٹیشن کا تمام ریکارڈ مکمل طور پر محفوظ ہے۔ آگ سے ریکارڈ جلنے کی خبر حقائق کے برعکس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آگ کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا۔