ایل ڈبلیو ایم سی 500 ورکرز قذافی سٹیڈیم کی صفائی کیلئے تعینات کرے گا، کوڑا پھینکنے پر 100 روپے جرمانہ ہوگا
لاہور (کرائم رپورٹر) شائقین کرکٹ کو صاف ماحول اور صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے چیمپینز ٹرافی کے دوران قذافی سٹیڈیم کو زیرو ویسٹ زون بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا اس مقصد کے حصول کی تکمیل کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی اور بیوریجز کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دئیے گئے ہیں۔ ''میدان صاف'' مہم لانچ کر دی گئی۔ایل ڈبلیو ایم سی 500 ورکرز قذافی سٹیڈیم کی صفائی کیلئے تعینات کرے گا۔ تمام انکلیوڑرز میں ’’تھری بِن سسٹم‘‘ متعارف کرایا جائے گا، زیرو ویسٹ زون میں کوڑا پھینکنے پر 100 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔