تعلیمی ادارے کو سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس بنانے کا فیصلہ

 لاہور ( خصوصی رپورٹ)ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب اور کوتھم کالج، جوہر ٹا ئون کے درمیان تعلیمی ادارے کو سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس بنانے اور منشیات کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات کے سلسلے میں مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔تقریب میں کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین اور کوتھم کالج کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میاں شاہد محمود نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، جبکہ وائس چیئرمین ڈرگ ایڈوائزری سید محسن نے اس کی توثیق کی۔اس موقع پر سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ ڈرگ فری کیمپس پروگرام دنیا بھر میں نوجوانوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے میں م ئوثر ثابت ہوا ہے۔