اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ میں انڈس واٹرمستقل کمشنرکی عدمتعیناتی پر سماعت چھ اگست کوہوگی عدالت پہلے ہی سابقہ سماعت پر وفاقی حکومت کومہلت دیتے ہوئے جسٹس ارباب نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو سخت ہدایت کی تھی کہ وہ آئندہ سماعت پر عدالت کی مکمل معاونت کریںحکومت سے فائنل ہدایات لے کر آئیں کہ انڈس واٹر کمشنر کی تعیناتی میں اب تک تاخیر کیوں ہوئی اور حکومت کا اس پر کیا مؤقف ہے۔سابقہ سماعت کے دوران وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیارکیاکہ کمشنر کی عدم تعیناتی کی وجہ سے انڈس واٹر کمیشن کا سارا اہم کام رکا ہوا ہے، جسے عدالت نے نوٹ کیا،انھوں نے مزیدکہاکہ عدالت نے سابقہ سماعت تک موقع دیاتھاکہ ا س بارے حکومت سے جواب لے کرپیش کیاجائے جوکہ ابھی تک پیش نہیں کیاگیاہے