سفاک ملزم نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

 ایس ایس آئی او سیل کا تفتیشی ملزم شفیق کو گرفتار نہ کرسکا ، صلح کے لیے دبا و
لاہور(کرائم رپورٹر)خواتین اور بچیوں سے جنسی درندگی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوگیا ذرائع کے مطابق شادمان کے علاقے میں سفاک ملزم نے نوکری کا جھانسہ دیکر 17 سالہ لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ایف آئی آر کے مطابق عمران رضا کی بھانجی(ع) ایک ماہ سے اس کے پاس رہائش پذیر تھی جسے شفیق نامی سفاک ملزم نوکری کا جھانسہ دیکر ایک ہوٹل میں لے جاکر جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرار ہو گیا متاثرہ لڑکی کے ون فائیو پر کال کرنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور وقوعہ تصدیق ہونے پر مقدمہ درج کرلیا۔مدعی مقدمہ عمران کا کہنا ہے کہ ایس ایس آئی او سیل کا تفتیشی ملزم شفیق کو گرفتار نہ کرسکا اور اس پر صلح کے لیے دبا ڈال رہا ہے