مفت بجلی ختم‘ افسران کو اب عام شہری کی طرح بل ملیں گے

دیگر کمپنیوں کو افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت بحالی غیر قانونی ہے‘ وزارت توانائی تمام کمپنیوں کے لیے یکساں پالیسی کا اعلان کرے 
لاہور (آئی این پی) افسران کی مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی ہے اور انہیں عام شہری کی طرح بجلی بل ملیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے گریڈ 18 سے 20 تک کے افسران کی مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی ہے اور اب انہیں بھی عام شہریوں کی طرح بجلی کے بل ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ لیسکو ذرائع نے بتایا کہ گریڈ 18 کے افسران کو سالانہ 6 ہزار جب کہ گریڈ 19 کے افسران کو 8 ہزار بجلی یونٹس مفت ملتے تھے، ان کے علاوہ گریڈ 20 کے افسران کو سالانہ 10 ہزار مفت یونٹس کی سہولت حاصل تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ دیگر ڈسکوز کے گریڈ 18 سے 20 تک کے افسران کے لیے بھی کیا گیا تھا