سیاست کے زریعے ہی عوام کی خدمت کی جا سکتی ہے: یا ر محمد رند

رند قبائل اپنے اپنے علاقائی مسائل کو حل کرنے میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال ممکن بنائیں ،
سبی ( آئی این پی) رند قبائل کے سربراہ سابق سینئر سیاست دان چیف آف رند سرداریار محمد رند نے کہا ہے کہ سیاست کے زریعے ہی عوام کی خدمت کی جا سکتی ہے رند پینل و رند گرو کی سیاست کا محوربلوچ قوم اور سرزمین بلوچستان ہے بلوچستان کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے ہر فورم کو استعمال میں لائیں گے کراچی سمیت سندھ بھر میں آباد رند قبائل اپنے اپنے علاقائی مسائل کو حل کرنے میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال ممکن بنائیں وسائل میں رہ کر ملک بھر میں آباد رند قبائل کو درپیش مسئلہ مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کررہا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی سمیت سندھ کے دورے کے موقع پر رند قبائل کے عمائدین وقبائلی سیاسی عوامی شخصیات  سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔