وفاقی آئینی عدالت نئی گاج ڈیم تعمیر کیس کا فیصلہ (آج) سنائے گی

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نئی گاج ڈیم تعمیر کیس کا فیصلہ (آج)13 جولائی کو سنائے گی ۔آئینی عدالت میں منصوبے کی لاگت میں اضافے، ٹھیکیدار کو ادائیگیوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی تھی۔ڈیم کی تعمیر سے متعلق عملدرآمد رپورٹ جمع نہ کرانے پر چیئرمین واپڈا کو بھی عدالت نے شوکاز جاری کر رکھا ہے ،وفاقی آئینی عدالت نے 11 جون کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔چیف جسٹس امین الدین اور جسٹس باقر نجفی پر مشتمل بنچ نے سماعت کی تھی۔