وفاقی آئینی عدالت نے نئی گج ڈیم تعمیر مکمل ہونے تک کسی بھی عدالت کو مداخلت سے روک دیا
اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی آئینی عدالت نے نئی گج ڈیم تعمیر کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے ڈیم تعمیر مکمل ہونے تک کسی بھی عدالت کو مداخلت سے روک دیا ہے۔۔17 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس امین الدین خان نے تحریر کیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیاہے کہ ڈیم کی تعمیر کے معاہدے میں طے طریقہ کے مطابق تنازعات کا حل ہوگا۔ہدایات کا مقصد مزید قانونی چارہ جوئی کو ایک اہم عوامی بنیادی ڈھانچے منصوبے کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے سے روکا جائے۔عدالت نے نئی گاج ڈیم تعمیر میں ہائیکورٹ کے فیصلے اور احکامات کو کالعدم قرار دیاہے۔عدالت نے کہاہے ہائی کورٹ نے قانون کو مد نظر رکھے بغیر غلط ہدایات جاری کی۔ہائیکورٹ احکامات میں تنازعات کے حل ،واپڈا اور نیب قوانین کو مد نظر نہیں رکھا گیا۔ توقع ہے کہ فریق اصل معاہدے کے مطابق آگے بڑھیں گے۔ کنٹریکٹر کی شکایت موصول ہونے کے بعد پندرہ روز میں واپڈا فیصلہ کرے کنڑیکٹر کی معاہدہ کی خلاف ورزی کرنے پر واپڈا قانون کے مطابق کاموں کو دوبارہ ٹینڈر کرنے کی آزادی ہو گی ۔