دہشتگرد عناصر کے لیے پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں:محسن نقوی

 پاک فوج، ایف سی، پولیس کی مشترکہ کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں۔ آپریشن شعبان میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،وزیر داخلہ
اسلام آباد(آن لائن)بلوچستان میں جاری آپریشن شعبان میں مزید خوارجی جہنم رسیدکئے گئے ہیں اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن شعبان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام۔ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں۔ آپریشن شعبان میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگرد عناصر کے لیے پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں۔ قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری ہیں اور جاری رہیں گی۔