اسلام آباد(آئی این پی )وزیر داخلہ محسن نقوی سے ناروے کے وزیرخارجہ ایسپن بارتھ ایڈ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں انسداد دہشتگردی، غیر قانونی امیگریشن روکنے ، پولیس ٹریننگ اور قانونی معاونت پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور وہاں موجود کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے مسلسل استعمال ہو رہی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے موثر اقدامات سے یورپ میں غیر قانونی امیگریشن میں 47 فیصد کمی آئی، غیر قانونی امیگریشن کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اختیار کی ہے