بھارتی مسلمان اداکارہ حنا خان نے ایران میں خواتین کے احتجاج کی حمایت کی

بھارتی مسلمان اداکارہ حنا خان نے ایران میں خواتین کے احتجاج کی حمایت کی

بھارتی اداکارہ حنا خان نے سوشل میڈیا پر ایران میں جاری مظاہروں کے بارے میں بیان دیا اور ایرانی عوام، خصوصاً خواتین، کے حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ایران میں خواتین کئی دہائیوں سے جبر، بے حرمتی اور بنیادی آزادی سے محروم رہی ہیں، مگر موجودہ احتجاج میں ان کی جرات اور حوصلہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔حنا خان نے ایرانی عوام کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال نسل کشی کا سبب بن سکتی ہے، لیکن حقیقی انقلاب اور بہادری کا مظاہرہ ہو رہا ہے۔خیال رہے کہ ایران میں مہنگائی اور حقوق کے لیے شروع ہونے والا احتجاج پرتشدد مظاہروں میں بدل گیا ہے، جس میں اب تک 500 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس دوران سیاسی تبدیلی کے مطالبات بھی سامنے آئے ہیں، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی داخلی صورتحال میں مداخلت کے اقدامات اور ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کی دھمکی دی ہے۔