تاپسی پنو نے بالی ووڈ کے پسِ پردہ نظام کی خوفناک حقیقت بتادی

تاپسی پنو نے بالی ووڈ کے پسِ پردہ نظام کی خوفناک حقیقت بتادی

بھارتی اداکارہ تاپسی پنو نے حالیہ انٹرویو میں فلم انڈسٹری کے پسِ پردہ نظام اور پبلک ریلیشنز (پی آر) کے بڑھتے ہوئے کردار پر کھل کر بات کی۔

38 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ گزشتہ چند برسوں میں انہوں نے جان بوجھ کر اپنا کام کم کیا، جس کے دوران انہیں انڈسٹری میں پی آر کے استعمال کا اندازہ ہوا۔ تاپسی کے مطابق، ماضی میں پی آر کا مقصد صرف فلم یا کام کو اجاگر کرنا ہوتا تھا، مگر اب کچھ لوگ دوسروں کو نیچا دکھانے کے لیے منفی مہمات بھی چلانے لگے ہیں۔اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ آخر کسی کی کامیابی کو کسی اور کے نقصان سے کیوں جوڑا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کئی فنکار صرف خبروں میں رہنے کے لیے مصنوعی امیج بنا رہے ہیں، جبکہ وہ اپنے کام کی بدولت ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔تاپسی پنو نے واضح کیا کہ وہ اپنی کمائی اپنے لیے اور اپنے پیاروں پر خرچ کرنا پسند کرتی ہیں، نہ کہ پی آر کے منفی مضامین لگوانے پر۔واضح رہے کہ تاپسی پنو حال ہی میں فلم ’کھیل کھیل میں‘ میں نظر آئیں، اور آئندہ دیواشیش مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی انتقامی ڈرامہ فلم ’گندھاری‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔