تاپسی پنو نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتادی

تاپسی پنو نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتادی

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے اپنی شادی کو نجی رکھنے اور تقریب کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کے فیصلے پر پہلی بار کھل کر گفتگو کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تاپسی پنو نے رواں برس سابق اولمپک بیڈمنٹن کھلاڑی ماتھیاس بو سے قریبی دوستوں اور اہلخانہ کی موجودگی میں سادگی سے شادی کی تھی۔ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے جان بوجھ کر شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیں، کیونکہ وہ اس تقریب کو اپنی ذاتی زندگی کا ایک نجی لمحہ رکھنا چاہتی تھیں۔ ان کے مطابق وہ اپنی شادی کو عوام کے لیے کسی ’’شو‘‘ یا پروموشنل ایونٹ میں تبدیل نہیں کرنا چاہتی تھیں۔تاپسی پنو نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں مشہور شخصیات کے ہر فیصلے پر فوری رائے اور تنقید سامنے آتی ہے، اس لیے وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی زندگی کے اس خاص دن پر لوگوں کی توجہ ان کے لباس، زیورات یا مہمانوں پر مرکوز ہو اور غیرضروری بحث شروع ہوجائے۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے قریبی دوستوں اور اہلخانہ کی موجودگی میں انتہائی سادگی اور خوبصورتی کے ساتھ شادی کی تمام رسومات ادا کیں اور وہ اپنے اس فیصلے سے بےحد مطمئن ہیں۔