بھارت: جنگلی ہاتھی کے حملوں میں 20 ہلاکتیں

بھارت: جنگلی ہاتھی کے حملوں میں 20 ہلاکتیں

بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں جنگلی ہاتھی کے حملوں میں 9 روز کے دوران 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 ہلاکتیں یکم سے 9 جنوری کے درمیان ہوئی ہیں، تاہم ہاتھی کو اب تک قابو نہیں کیا جا سکا۔علاقائی حکام نے علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور ایک سو سے زائد فاریسٹ اہلکار ہاتھی کی تلاش میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق ہاتھی رات کے وقت اکثر اپنی جگہ بدل دیتا ہے، جس سے اسے ٹریس کرنا مشکل ہو رہا ہے۔بھارتی حکام نے بتایا کہ ہاتھی تنہائی کا شکار ہے اور اس رویے کے 15 سے 20 دن میں ختم ہونے کا امکان ہے۔