ریلوے سٹیشن کے سامنے اور اطراف پیدل چلنے والوں کیلئے فٹ پاتھ اور جدید واک ویز بنائے جا رہے ہیں: بریفنگ
لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیر ہا ئوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا ریلوے سٹیشن پراجیکٹ سائٹ کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ریلوے حکام نے بریفنگ میں بتایا ریلوے سٹیشن کے سامنے اور اطراف پیدل چلنے والوں کیلئے فٹ پاتھ اور جدید واک ویز بنائے جا رہے ہیں۔ موٹرسائیکل رکشوں اور لوکل ٹرانسپورٹ کیلئے منظم پارکنگ اور کمرشل املاک کو خوبصورت بنایا جائے گا۔بلال یاسین نے کہا جدید سولر لائٹس،7 اطراف سے داخلہ، پیڈسٹرین فرینڈلی لاہور منصوبے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ریلوے بوگیوں کو پارک میں عوامی تفریح اور ریسٹورنٹس کی شکل دی جائیگی۔ پراجیکٹ کو 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔